اسلام آباد ( جاوید صدیق) پیغمبر اسلام نبی کریمؐ کے عہد کے پانچ سو تاریخی نوادرات اور ان کی سوانح حیات پر مشتمل ایک نمائش مسجد نبوی کے احاطے میں منعقد ہو رہی ہے۔ سعودی عرب کے اخبار سعودی گزٹ کے مطابق نمائش کا اہتمام ورلڈ اسلامک لیگ نے کیا۔ مدینہ ریجن کے امیر پرنس فیصل بن سلیمان نے نمائش کے اغراض پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جو اشیاء نمائش میں رکھی گئی ہیں۔ ان کو پیش کرنے میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا گیا۔ اس میں عہد نبوی کی بعض قیمتی اشیاء رکھی گئی ہیں۔ نبی کریمؐ کی سوانح بھی اس کا حصہ ہے۔