بغیر آکسیجن کے ٹو سر کرنے کا عالمی ریکارڈ پاکستان کے نام

سکردو(اسپورٹس ڈیسک) پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ کی ٹیم نے بغیر آکسیجن کے ٹو سر کر کے عالمی ریکارڈ قائم کردیا ،محمد علی سدپارہ نے دنیا کی دوسری سب سے بڑی چوٹی سر کرکے پاکستانی پرچم لہرادیا۔ قوم کے ہیرو محمد علی سد پارہ  نے میڈیا کو بتایا کہ کوہ پیما انتہائی بلندی پر صرف 8منٹ ٹہرے، کمیونیکشن سسٹم سردی کی وجہ سے منجمد ہوگیا تھا۔ محمد علی سدپارہ کے ٹو سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے، کے ٹو  دنیا کی دوسری  بلند ترین چوٹیوں میں شامل کی جاتی ہے، موسم سرما کے دوران کے ٹو سر کرنے والے کوہ پیماوں کی مجموعی تعداد 13 ہوگئی ہے۔خیال رہے کہ کے ٹو کی انتہائی بلندی پر درجہ حرارت منفی 62 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

ای پیپر دی نیشن