کراچی (اسپورٹس رپورٹر)پاکستان کے احمد مجتبی نے بھارت کو مکس مارشل آرٹس کے مقابلے میں شکست دے دی۔سنگاپور میں ہوئے مقابلے میں احمد مجتبی بھارت کے راہول راجو کو محض 56سیکنڈ میں ناک آؤٹ کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ون چمپیئن شپ کی جانب سے مقابلے کی ویڈیو بھی جاری کی گئی جس میں احمد مجتبی کی جانب سے بھارتی حریف کو ناک آؤٹ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔احمد مجتبی نے پہلے ہی اپنی متوقع کامیابی کو کشمیر کے مظلوم عوام کے نام کرنے کا اعلان کیا تھا۔