جنڈیالہ شیر خان (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق ناظم سید اعظم حسین شاہ اور ضلعی رہنما سید سجاد حسین بگے شاہ نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت کشمیریوں کی سیاسی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھنے کیساتھ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو عالمی سطح پر بے نقاب کررہی ہے کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں بلکہ پاکستان کی شہہ رگ کے بعد اب امت مسلمہ کی شہہ رگ بن چکی ہے، خطہ میں قیام امن اور علاقائی ترقی کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے مشترکہ گفتگو کرتے کیا۔
کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیںپاکستان کی شہہ رگ ہے: سید اعظم حسین
Feb 06, 2021