جنرل ہسپتال میں کینسر میں مبتلا بچوں کا فری علاج کررہے ہیں:ڈاکٹرالفرید ظفر

اہور(نیوزرپورٹر) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفرنے کہا ہے کہ لاہور جنرل ہسپتال بچوں میں کینسر کے علاج معالجے کا منفرد ادارہ ہے جہاں تمام متعلقہ سہولیات بلا معاوضہ فراہم کی جاتی ہیں۔ اسی طرح بچوں کی آنکھوں کے سرطان کا علاج بھی ملک بھر میں صرف اسی علاج گاہ میں ہوتا ہے جہاں تمام جدید سہولیات ایک ہی چھت تلے دستیاب ہیں اور کسی بھی مریض کی ایک پائی بھی خرچ نہیں ہوتی۔ان خیالات کا اظہارپرنسپل پروفیسر الفرید ظفر نے سرطان کے عالمی دن کے موقع پر بچہ وارڈ میں منعقدہ خصوصی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ کینسر کے حوالے سے اس سال کا تھیم’’آئی ایم اینڈ آئی ول‘‘ہے جس کا مقصد پر عزم،استقامت اور ثابت قدمی کی علامت ہے اور معالجین کے ساتھ ساتھ مریضوں کو بھی بیماری کے خلاف لڑنے اور کبھی ہار نہ ماننے کے مصمم ارادے کی تلقین دیتا ہے لہذا ہمیں مستقبل مزاجی اور اللہ تعالیٰ پر یقین کے ساتھ علاج معالجہ جاری رکھنا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن