ٹیسٹ کے تیسرے روز جنوبی افریقہ نے 5 وکٹ کے نقصان پر114 رنز بنالئے

اس سے قبل پاکستان ٹیم 272 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ دوسرے روز پاکستان نے 145 رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر اپنی نامکمل اننگز کا دوبارہ آغاز کیا، بابر اعظم 77 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ فواد عالم 45 رنز بنا کر بواما کی تھرو پر رن آؤٹ ہو گئے۔ 272 رنز کے مجموعی سکور پر پاکستان کی آخری وکٹ بھی گر گئی، فہیم اشرف 78 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔  راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز جنوبی افریقہ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ مہمان ٹیم نے 5 وکٹ کے نقصان پر114 رنز بنالئے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے اینرچ نوکیا نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ایڈن مارکرم اور ڈین ایلگر نے اننگز کا آغاز کیا۔ ڈین ایلگر 15 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر کیچ ہو گئے۔ ون ڈاؤن پوزیشن پر وین ڈر ڈوسن بیٹنگ کیلئے آئے، حسن علی کی اگلی گیند پر وہ کوئی رنز بنائے بغیر بولڈ ہو گئے۔ ڈوپلیسز 17 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ ہو گئے، ایڈن مارکرم 32 رنز بنا کر کیچ ہو گئے۔


 

ای پیپر دی نیشن