مودی سرکار کا سیمنٹ کی دیواروں اور کیلوں کانٹوں سے کسانوں کااستقبال،جواب میں پھول اگا ئیے

دو ماہ سراپا احتجاج کسانوں کے راستے میں مودی سرکار کا سیمنٹ کی دیواروں اور کیلوں کانٹوں سے استقبال، جواب میں بھارتی کسانوں نے پھول اگا دیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف بھارتی کسان سراپا احتجاج ہیں اور آج ملک گیر پیمانے پر پہیہ جام ہڑتال کر رہے ہیں،کسانوں کو آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے حکومت نے سیمنٹ کی بڑی رکاوٹیں اور سڑکوں پر کیلیں بکھیر رکھی ہیں، جس کے جواب میں کسان لیڈر راکیش ٹکیٹ نے رکاوٹوں کے سامنے پھول اگا دیے ہیں،اترپردیش بارڈر پر واقع غازی پور بارڈر پر کسانوں کے احتجاج نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کرلی ہے،بھارتی کسانوں نے آج ملک بھر میں پہیہ جام کر رکھا ہے اور 40 لاکھ سے زائد ٹریکٹر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف ریلی نکالیں گے۔

دوسری جانب مودی سرکار نے نئی دہلی کو چھاونی میں بدل دیا۔ سڑکوں پر کیل اور نوکیلے تار نصب کر دیے جبکہ ریاست ہریانہ میں انٹرنیٹ سروسز معطل کر دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن