دوست ملک آزر بائیجان بھی کشمیریوں کی حمائت میں کھل کر سامنے آگیا ، دوست ملک آزر بائیجان نے باکو کی اہم اور تاریخی عمارت پر پاکستانی پرچم لگاکر برقی قمقموں سے روشن کرتے ہوئے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی ہے ۔
باکو میں پاکستانی سفارتخانے کے مطابق آزربائیجان کی اہم اور تاریخی عمارتوں پر یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستانی پرچم لگاتے ہوئے برقی قمقموں سے روشن کرنا ایک بڑے اور اہم مسئلہ کو عالمی برادری کے سامنے اجاگر کرنا ہے جس پر پاکستانی عوام اور سفارتکار اپنے برادر ملک کی جرات پر مشکور ہیں ۔
برادارملک آذربائیجان کا کشمیریوں کے حق میں کھل کر سامنے آنا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ پاکستان اور دوست ملک آزربائیجان کی عوام ملک کر مظلوم اور محکوم جموں و کشمیرکی عوام کے حق میں آواز بلند کرنے کے لئے قدم قدم ساتھ کھڑے ہیں ۔