کراچی(کامرس رپورٹر) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر اور صدرسلمان اسلم ، یو بی جی کے صدر زبیر طفیل ، معروف تاجر رہنما شوکت احمد نے وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی کے والد سید سجاد حیدر زیدی کی علالت کے بعد انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔علاوہ ازیں تحریک انصاف کے رہنماسمیر میر شیخ نے بھی سید علی حید زیدی سے ان کے والد کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ایس ایم منیر،سلمان اسلم ، زبیر طفیل اور شوکت احمد نے علی حیدر زیدی سمیت انکی فیملی کے تمام لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرماتے ہوئے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقا م عطا فرمائے اور تمام سوگواران کو صبر جمیل دے، آمین