ٹماٹر، دالیں، دودھ، گوشت، آٹا اور لہسن سمیت 22 اشیا مہنگی 

کراچی ( کامرس ڈیسک)ٹماٹر، مرغی کا گوشت، لہسن، سرسوں کا تیل، دالیں، دودھ، دہی، آٹا، بکرے کا گوشت، کیلے اور گائے کا گوشت سمیت کل 22 اشیائے ضروریہ گزشتہ ایک ہفتے میں مہنگی ہوئی ہیں ان اشیائے خوردونوش میںٹماٹر، لہسن، دالیں، گھی اور خوردنی تیل سمیت 17 اشیا  بھی شامل ہیںوفاقی ادارہ شماریات  نے بھی مہنگائی کی بڑھتی شرح کو تسلیم کیاہے کہ گزشتہ ایک ہفتے میں مہنگائی 1.35 فیصد بڑھی ہے جس کے بعد ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 19.53 فیصد ہوگئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق کم آمدن والے افراد کے لیے مہنگائی کی شرح 21.46 فیصد پرپہنچ گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن