پراپرٹی ٹیکس کیخلاف کوئٹہ میں  آل پارٹیز کانفرنس طلب

Feb 06, 2022

کوئٹہ (پی پی آئی)مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ نے کہا ہے کہ مرکزی انجمن تاجران قلعہ سیف اللہ کے زیر اہتمام ژوب ڈویژن میں محکمہ ایکسائز کی جانب سے لگائے گئے پراپرٹی ٹیکس کے خلاف 7 فروری کو پریس کلب کوئٹہ میں آل پارٹیز کانفرنس 2 بجے دن منعقد ہوگی جس میں منتخب نمائندوں سیاسی جماعتوں کے قائدین اور مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے سینئر عہدیدار شرکت کرینگے اور متفقہ و مشترکہ فیصلہ کرکے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔

مزیدخبریں