نڈر 16 ون ڈے،سدرن  پنجاب بلیوز اور خیبر پختونخواہ  وائٹس آج فائنل میں مدمقابل 

ملتان(اسپورٹس رپورٹر)ملتان میں جاری نیشنل انڈر 16 ون ڈے ٹورنامنٹ کے پانچویں راؤنڈ کے اختتام پر گروپ اے اور بی کی ٹاپ ٹیمیں بالترتیب خیبرپختونخواہ وائٹس اور سدرن پنجاب بلیوز کی ٹیموں نے ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے. دونوں ٹیموں کے مابین ایونٹ کا فائنل 7 فروری کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا. اس سے قبل ہفتے کے روز آخری گروپ میچز میں سدرن پنجاب بلیوز، سینٹرل پنجاب بلیوز اور خیبر پختون خواہ بلیوز نے اپنے اپنے میچز جیت لیے. ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سینٹرل پنجاب بلیوز نے سندھ بلیوز کو 7 وکٹوں سے ہرادیا. فاتح ٹیم نے 173 رنز کا ہدف 33.5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا. فرحان یوسف 84 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے. سندھ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 42 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے تھے. یحییٰ شاہ نے 66 اور سفیان عثمانی نے 51 رنز اسکور کیے.ایم سی سی گراؤنڈ ملتان میں کھیلے گئے میچ میں سدرن پنجاب بلیوز نے ناردرن بلیوز کو 5 وکٹوں سے شکست دی. فاتح ٹیم نے 191 رنز کا ہدف 43.3 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا. سمیر اختر 45 اور محمد ثاقب ناٹ آؤٹ 35 رنز بنا کر نمایاں رہے. محمد نبیل نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا. اس سے قبل ناردرن کی ٹیم 190 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی. محمد بلال کے 58 اور سید علی مہدی نے 53 رنز بنائے. محمد جہانشیر نے 5 وکٹیں حاصل کیں.

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...