پی ایس ایس او جونیئر فٹبال :الفا اور بدری نے برتری ثابت کر دی

Feb 06, 2022

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)پاکستان اسکول اسپورٹس اولمپک کے زیر اہتمام جاری کراچی اسکول گیمزجونیئر گرلز اینڈ بوائزفٹبال ایونٹ اختتام پذیر ہو گیا۔ پی ایس ایس اوجونیئر بوائز اینڈ گرلز فٹبال مقابلے ا?غا خان فٹبال گرائ￿ ونڈ میں کھیلے گئے۔ گریڈ سکس بوائز میں الفا کور جبکہ گریڈ سیون بوائز میں بدری ہائی اسکول فاتح رہا۔ ان دونوں فائنل میں پی اے ایف چیپٹر کی ٹیم رنر اپ رہی جبکہ محمد سلیم بہترین کھلاڑی قرار دیئے گئے۔ گرلز سکس اینڈ سیون میں الفا گرلز فاتح رہی جبکہ رنر اپ ٹرافی سٹی اسکول درخشاں کے نام رہی ،اس گریڈ کی بہترین کھلاڑی زوہا خمیسہ رہیں۔ گریڈ ایٹ بوائز میں بیکن ڈسکوری ونر اور الفا کور رنز رہی جبکہ ارحم بہترین کھلاڑی رہے۔ گریڈ ایٹ گرلز میں ایس ایم بی فاتح رہی جبکہ خاتون پاکستان کو فائنل میں شکست ہو گئی۔ حریم کو بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ گریڈ فور اور فائیو بوائز میں سٹی اسکول پی ایف چیپٹر فاتح اور بدری ہائی اسکول رنر اپ رہا۔ برہان بہترین کھلاڑی قرار دیئے گئے۔ گرلز کی فور فائیو گریڈ کی کیٹیگری میں بدری ہائی اسکول فاتح جبکہ بیکن اسکول پرائمری ون رنر اپ قرار دی گئی۔ ان مقابلوں کے اختتام پر منعقدہ تقریب تقسیم انعامات میں پاکستان فٹبال ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ ناصر اسماعیل مہمان خصوصی تھے جنہوں نے پاکستان اسکول اسپورٹس اولمپک کے صدر سید گوہر رضا کے ہمراہ انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر آرگنائزنگ سیکریٹری حبیب اللہ ،شکیل احمد ،پی اے ایف چیپٹر کے محمد ریاض ،الفا اسکول کے فرید،فوزیہ اسلم،مارویز ،مس حنا ،نرمینہ علی اور دیگر بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں