امارات کی فضائی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہے، فرانس

پیرس (این این آئی)فرانس کی وزیر دفاع فلورنس پارلے نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک حوثیوں کے حملوں سے دوچار متحدہ عرب امارات کی فضائی حدود کو محفوظ بنانے میں مدد کرے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق پارلے نے ٹویٹر پر اعلان میں کہا کہ متحدہ عرب امارات کو جنوری میں اس کی سرزمین پر سنگین حملوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ فرانس نے اپنے اس دوست ملک کے ساتھ اپنی یکجہتی کے لیے اس کی فوجی مدد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ، خاص طور پر اس کی فضائی حدود کو کسی بھی خطرے سے بچانے کے لیے ابو ظبی کی مدد کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن