واشنگٹن(این این آئی) کووڈ 19 سے بہت زیادہ بیمار ہونے والے افراد کے دماغ میں ایسی تبدیلیاں آسکتی ہیں جو الزائمر امراض کے شکار مریضوں میں دریافت ہوتی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔کولمبیا یونیورسٹی ویگلوس کالج آف فزیشنز کی اس تحقیق سے لانگ کووڈ کا سامنا کرنے والے مریضوں میں یادداشت کے مسائل کی وضاحت کرنے میں مدد ملتی ہے۔مگر محققین کا کہنا تھا کہ تحقیق چھوٹے پیمانے پر ہوئی کیونکہ اس میں کووڈ 19 سے ہلاک ہونے والے محض 10 افراد کے نمونوں کی جانچ پڑتال کی گئی اور اس حوالے سے زیادہ بڑی تحقیق کی ضرورت ہے۔