ڈنگہ مین بازار سے ایک کروڑ روپے کے زیورات چوری

کھاریاں (نامہ نگار) ڈنگہ شہر کے مین بازار میں چھ مسلح ملزم بسوی جیولرزسے صبح سویرے ایک کروڑ روپے کے زیورات لیکر فرار ہو گئے،اطلاع پر ڈی ایس پی افتخار تارڑکھاریاں ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ لیاقت گجر اور تاجر برادری موقع پر پہنچ گئی ذرائع کے مطابق ملزم صبح سوا چھ بجے دو گاڑیوں میں آئے اور تالے توڑ کر زیورات سے بھرا سیف باکس اٹھا کر لے گئے پولیس نے  گردونواح میں موجود سی سی سی  ٹی وی کیمروں کیساتھ دیگر شواہد بھی اکھٹے کر لئے۔  انجم تاجران کے رہنماؤں ریاض بٹ نے کہا، ملزموں کی گرفتاری اور برآمدگی کیلئے تاجر برادری بھر پور کوشش کرے گی،اور ڈی پی او گجرات سے ملزموں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...