بھارت کشمیریوں کو استصواب رائے کے استعمال کا حق دے: مشعال ملک

Feb 06, 2022

راولپنڈی (اے پی پی) چیئرپرسن، پیس اینڈکلچر اورحریت لیڈر یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا خطہ میں پائیدار امن، سلامتی اور ترقی کا انحصار جموں و کشمیر کے تنازعہ کے پرامن حل  پر ہے جبکہ یہ ضروری ہے کہ بھارت اقوام متحدہ کے زیر اہتمام کشمیریوں کو آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے  کے استعمال  کا حق دے۔ یہ بات انہوں نے پنجاب آرٹس کونسل میں سکولوں کے بچوں کے مابین ٹیبلو، تقریروکشمیری نغموں کے مقابلوں اور بھارتی مظالم پرمبنی تصویری نمائش کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے 5 اگست 2019 کے غیرقانونی اور یکطرفہ اقدامات  کے بعد بھارتی غیرقانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال مسلسل ابتر و سنگین ہو رہی ہے، غیر انسانی فوجی محاصرہ جو تقریباً اڑھائی سال سے اب تک موجود ہے کے نتیجے میں سینکڑوں کشمیری شہید ہو چکے ہیں۔ ناہید منظور نے کہا بھارتی غیرقانونی زیرتسلط جموں و کشمیر بین الاقوامی طور پر مسلمہ تنازعہ ہے۔ ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقار احمد نے کہا کہ بھارتی قابض افواج کشمیری مردوں، خواتین، بچوں اور بزرگوں کے خلاف وحشیانہ طاقت کا اندھا دھند استعمال کر رہی ہیں۔

مزیدخبریں