بصیرپور‘ زمیندار کے شور پر جمع دیہاتیوں پر ڈاکوؤں کی فائرنگ‘ ساتھی ہلاک

بصیرپور‘ اوکاڑہ (نامہ نگاران) چورستہ میانخاں کے علاقہ واں چھچھرانوالی جموں وچھل میں دیہاتیوںکے گھیرائو پر ڈاکوئوںکی فائرنگ سے انکا ساتھی مارا گیا۔ پولیس کے مطابق زمیندار حسنین عباس چھچھر اپنے گھر  سو رہا تھا کہ ایک بجے شب چار ڈاکو گھس آئے اور موبائل فون اور ساڑھے17ہزار روپے کی نقدی، شناختی کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس چھین لیا۔ زمیندار کا شور سن کر پڑوسی اور ٹھیکری پہرہ پر مامور افراد و دیہاتی گھر کے باہر جمع ہو گئے، جس پر ڈاکوئوں نے محاصرہ ختم کرنے کیلئے دیہاتیوں پر اندھا دھند فائرنگ کی، جسکی زد میں آ کر انکا اپنا ساتھی ماراگیا جبکہ تین ڈاکو فرار  ہو گئے۔ پولیس نے نعش اور اسکے پاس پڑا پستول قبضہ میں لے لیا۔ ڈاکوئوں کے خلاف ڈکیتی، قتل، اقدام قتل کا مقدمہ درج کر کے نعش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال پہنچا دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن