اہم شخصیات ، مذہبی مقامات دہشت گردوں کے نشانے پر ، محکمہ داخلہ کا ہائی الرٹ

Feb 06, 2022

 لاہور (وقائع نگار) لاہور خطے کی موجودہ صورتحال اور ممکنہ دہشت گردی کے خطرات کی رپورٹ وزیر اعلیٰ کو بھیج دی گئی۔ پنجاب میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ابتک 106 تھریٹ موصول ہوئیں۔ وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ابتک 106 تھریٹ رپورٹس موصول ہوئیں ہیں۔ پنجاب میں 3 سیاسی، 14 غیر ملکی اور 15 دیگر اہم شخصیات سمیت 18 مذہبی مقامات دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا۔ علاوہ ازیں محکمہ داخلہ پنجاب کو ہنگامی بنیادوں پر نئی بم ڈسپوزل گاڑیاں خریدنے کی اجازت دے دی گئی، لاہور سمیت پنجاب بھر کے لیے 16 نئی جدید طرز کی بم ڈسپوزل گاڑیاں خریدیں جائیں گی۔ محکمہ داخلہ پنجاب کو ہنگامی بنیادوں پر نئی بم ڈسپوزل گاڑیاں خریدنے کی اجازت دے دی گئی۔ پنجاب حکومت نے فنڈ کے اجراء کی بھی منظوری دے دی۔ بم ڈسپوزل عملے کے لیے نئی کٹیں بھی خریدنے کی منظوری دی گئی۔

مزیدخبریں