اسلام آباد(خبر نگار)جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سینئر رہنما و سینیٹرعبدالغفور حیدری کو عارضہ قلب کی شکایت پر پمز ہسپتال داخل کر دیا گیا ہے گزشتہ رات دل کی تکلیف پر مولانا عبد الغفور حیدری کو پمز ہسپتال لایا گیا جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے ۔،ٹیسٹ رپورٹس تسلی بخش نہ ہونے پر د ڈاکٹروں نے انہیں مزید علاج کے لئے ہسپتال میں داخل کردیا،رپورٹ کے مطابق مولانا عبد الغفور کے مزید ٹیسٹ کئے جارہے ہیں اور انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے جہاں ہسپتال کے سینئر ڈاکٹر ان کی دیکھ بھال کررہے ہیں۔
سینیٹرعبدالغفور حیدری کو عارضہ قلب کی شکایت، پمز میں داخل
Feb 06, 2022