پاکستان کشمیریوں کیخلاف بھارتی جرائم کے احتساب کا مطالبہ کرتا رہے گا


اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت  بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ آج یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ہم حق خود ارادیت کے لیے اپنی منصفانہ جدوجہد میں ثابت قدم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے لیے اپنی پرْعزم حمایت کا اعادہ کرتے ہیں نو لاکھ مسلح بھارتی افواج کے تمام تر مظالم کے باوجود کشمیری اپنے موقف پر ثابت قدمی سے کھڑے ہیں نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکے بہادر عوام کی اپنی  انتھک مقامی جدوجہد اورعزم یہ ثابت کرتے ہیں کہ کسی قسم کا ظلم و جبر کشمیری عوام کے عزم کو شکست نہیں دے سکتا 5 اگست 2019 ء کو بھارت نے غیر قانونی اور یکطرفہ طورپر متنازعہ علاقے کی حیثیت تبدیل کرنے کی کوشش کی مقبوضہ کشمیر پر اپنے غیرقانونی قبضے کو برقرار رکھنے، کشمیریوں کی الگ شناخت کو ختم کرنے اور کشمیریوں کو اپنی ہی سرزمین پر اقلیت میں تبدیل کرنے کے لیے بھارت نے نام نہاد "حتمی حل" کا آغازکیا مقبوضہ جموں وکشمیر کے آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کی بھارتی کوششیں اقوام متحدہ کے چارٹر، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور چوتھے جنیوا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ ماورائے عدالت قتل، من مانی نظر بندیوں، محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں، ظلم وتشدد، جبری گمشد گیوں، قیدوبند، بربریت اور اجتماعی سزاؤں کے ذریعے کشمیریوں کو محکوم بنانے کی بھارتی کوششیں ماضی میں ناکام ہوئیں اور آئندہ بھی کامیاب نہیں ہوں گی۔ اب تک بھارت کو یہ اندازہ ہو چکا ہوگا کہ کشمیریوں کا جذبہ حریت بھارت کے ناجائز قبضے سے زیادہ مضبوط ہے اور ان کی خاموشی ان پر چلائی جانے والی گولیوں سے زیادہ طاقتور ہے پاکستان کشمیریوں کے خلاف بھارت کے جرائم کا احتساب کرنے کا مطالبہ کرتا رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...