امریکہ نے ایران کو پابندیوں پر حاصل استثنیٰ بحال کر دیا 


واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) عالمی جوہری معاہدے میں واپسی کے لیے امریکہ نے ایران کو پابندیوں پر حاصل استثنیٰ کو بحال کر دیا۔ امریکہ اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات آخری مراحل میں داخل ہو گئے اور امریکہ نے مذاکرات میں مزید پیشرفت کے لیے ایران پر پابندیوں کی چھوٹ کو بحال کر دیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے سینیئر اہلکار نے عالمی میڈیا کو بتایا کہ مذاکرات کے تکنیکی مرحلے پر ایران کو حاصل چھوٹ کی بحالی کی ضرورت تھی یہاں تک کہ اگر حتمی معاہدہ نہیں ہو پاتا تب بھی یہ چھوٹ جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ پر بات چیت کے لیے اہم ہے۔ یہ چھوٹ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مئی 2020ء میں منسوخ کر دی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...