روپے پر اعتماد رکھیں یہ مزید مستحکم ہو گا‘شوکت ترین


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ کی طرف سے چھٹی قسط کی منظوری کے بعد روپے کی قدر مستحکم ہونا شروع ہو گئی ہے۔آج بیجنگ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ وہ افواہیں پھیلانے والوں اور ڈالر ذخیرہ کرنے والے عناصر کو خبردار کرتے رہے ہیںکہ روپے کی قدر میں اضافہ ہو گا۔انہوں نے ان عناصر سے کہا کہ وہ روپے پر اعتماد رکھیں کیونکہ یہ مزیدمستحکم ہو گا۔چین کے دورے سے متعلق وزیر خزانہ نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ چینی قیادت کے ساتھ ہونے والی بات چیت سے معیشت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...