بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ اور قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف نے ہفتہ کو بیجنگ میں ملاقات کی، جس میں علاقائی اور عالمی امن و استحکام کے لیے چین اور قازقستان کے تعلقات کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ایک آزاد، محفوظ، مستحکم اور خوشحال قازقستان کو دونوں ممالک کے عوام کے مشترکہ مفاد میں قرار دیتیہوئے صدر شی نے کہا کہ چین قازقستان کی آزادی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے اس کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور اسے یقین ہے کہ وہ اپنی قومی سلامتی اور سماجی استحکام کے تحفظ کی صلاحیت رکھتا ہے۔