2020کے امریکی صدارتی  انتخابات کے نتائج مجھے بدلنے  کا کوئی حق نہیں تھا: مائیک پینس

واشنگٹن(شِنہوا)سابق امریکی نائب صدر مائیک پینس نے کہا ہے کہ انہیں 2020 کے صدارتی انتخابات کے نتائج کو "بدلنے کا کوئی حق نہیں تھا"۔سابق نائب صدر نے ان خیالات کا اظہار فلوریڈا میں ایک تقریب کے دوران سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کے جواب میں کیا کہ  وہ صدارتی انتخاب  کے نتائج کو تبدیل کر سکتے تھے۔پینس نے کہا کہ صدر ٹرمپ غلط ہیں۔ مجھے انتخابی نتائج تبدیل کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں تھا۔ صدارت کا تعلق  امریکی عوام سے ہے، اور یہ صرف امریکی عوام کی ہے۔ریاست انڈیانا سے تعلق رکھنے والے مائیک پینس نے مزید کہا کہ آئین کے تحت، انہیں انتخابات کے نتائج کو تبدیل کرنے کا کوئی حق نہیں تھا۔ٹرمپ نے 6 جنوری 2021 کو ہونے والے صدارتی انتخابات 2020 کے الیکٹورل کالج کے نتائج کی تصدیق کرنے پر پینس پر تنقید کی تھی، صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ کے جو بائیڈن نے کامیابی حاصل کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن