چیف جسٹس آ زاد کشمیر  ہائی کورٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پونچھ  کو معطل کرکے ان کے خلاف انکوائری شروع کروا دی 

راولاکوٹ (آئی این پی)چیف جسٹس آ زاد کشمیر  ہائی کورٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پونچھ  کو معطل کر کے ان کے خلاف انکواہری شروع کروا دی، چیف جسٹس ہائی کورٹ راجہ صداقت نے سوشل میڈیا پر حالیہ عدالتی تقرریوں سمیت دیگر الزامات پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پونچھ راجہ امتیاز کو عہدے سے ہٹا کر ان کے خلاف انکواہری شروع کروا دی اور حبیب ضیاء ایڈوکیٹ جج ہائی کورٹ کو انکواہری آ فیسر مقرر کر دیا ان کی جگہ  ایڈیشنل  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج با اختیار فیملی جج  وسیم گیلانی کو قائم مقام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی زمہ داریاں دی ہیں اطلاع ہے کہ معطل ہونے والے جج کی ایک ویڈیو بھی اعلی عدلیہ کے زمہ داران کو مہیا کی گئی ہے جس میں مزکورہ جج عدلیہ کی ہائی کورٹ میں تقرریوں پر سخت تنقید کر رہے ہیں۔ زرائع  کا کہنا ہے کہ معطل ہونے والے جج نے ہائی کورٹ آزادکشمیر میں حال ہی میں کی جانے والی تقرریوں اور ان تقرریوں کا انتخاب کرنے والے زمہ داران پر غیر اخلاقی زبان میں سخت تنقید کی تھی۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...