ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے: شیریں مزاری

Feb 06, 2022

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ہر فورم پر کشمیریوں کے حق اور بی جے پی کے فاشسٹ بیانیے کیخلاف آواز اٹھائی ہے کشمیریوں کو جس قسم کی بھی سپورٹ چاہیے، ہم ان کو دے رہے ہیں اوردیں گے،  یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں ڈاکٹر شیریں مزاری  نے کہا کہ پانچ فروری ہر سال پاکستان میں کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا دن منایا جاتا ہے، ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو یہ پیغام دینا چاہتے  ہیں کہ ہم ان کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں، کشمیریوں کو جس قسم کی بھی سپورٹ چاہیے،  ہم ان کو دے رہے ہیں اور  دیں گے کشمیر ڈے پر ہم پوری دنیا کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہندوستان مقبوضہ جموں و کشمیر میں جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے ۔

مزیدخبریں