راولپنڈی (اکمل شہزاد سے)راولپنڈی میںیوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا، سرکاری اور نجی اداروں نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلیاں نکالیں، راولپنڈی آرٹس کونسل میں دو تقریبات کا انعقاد کیا گیا، پی ایچ اے، راولپنڈ ی ریلوے اسٹیشن، راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں تقریبات ہوئیں، راولپنڈی کی تمام شاہرائوں پرکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بینرز اور بورڈ آویزاں کئے گئے، سکولوں کالجوں میں ملی نغمے اور بھارتی مظالم کے حوالے سے ٹیبلو پیش کئے گئے،تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے ریلیاں نکالیں گئیں، مقررین نے ریاست جموں کشمیر پر بھارت کے قبضے اور ظلم کو عالمی دنیا کیلئے لمحہ فکریہ قرار دیا، عالمی دنیا سے مطالبہ کیا گیا کہ بھارت پر دبائو ڈال کر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل نکالا جائے ،عالمی دنیا مقبوضہ وادی میں ہندوستان کی جانب سے اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی سازش اور مسلمان کشمیریوں کے قتل عام کو روکنے کیلئے مودی پر دبائو ڈالے۔
راولپنڈی میںیوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے مختلف تقریبات کا انعقاد
Feb 06, 2022