اسلام آباد (خبر نگار)پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل اور سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے مابین تھر کے صحرائی علاقے میں زیتون فارمنگ کے فروغ کیلئے معاہدے پر دستخط کئے گئے ہیں۔چیئر مین پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل ڈاکٹر غلام محمد علی چیئر مین پی اے آرسی اور نائب صدر سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی محمد اظہر ملک نے معاہدے پر دستخط کئے۔ اس موقع پر قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق کے ممبران رائے محمد مرتضی اقبال، میاں محمد شفیق ، کمال الدین اور ڈاکٹر یونس آرائیں ڈائریکٹر جنرل پی اے آرسی سارک کراچی و دیگر اعلی عہدیداران بھی موجود تھے اس موقع پر چیئر مین پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل ڈاکٹر غلام محمد علی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں زیتون کی کاشت کو فروغ حاصل ہوا ہے، کیونکہ زیتون خشک سالی کو برداشت کرنے والا پودا ہے۔ صحرائے تھر میں زیتون کی کاشت کو متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو زیتون کی کاشت کے لیے موزوں ترین پایا گیا ہے۔ معاہدے کا مقصد ایک تجارتی ویلیو چین کی ترقی کے لیے تعاون پر مبنی تعلقات قائم کرنا ہے جس سے تھر بلاک کے لوگوں کی معاشی ترقی میں اضافہ ہوگا۔
تھر میں زیتون فارمنگ : زرعی تحقیقاتی کونسل، اینگرو کول مائننگ کے مابین معاہد
Feb 06, 2022