ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں یوم یکجہتی کشمیرکی مناسبت سے واک 

Feb 06, 2022

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی قیادت میں ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں یوم یکجہتی کشمیرکی مناسبت سے واک کا اہتمام کیا گیا جس میںوائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرعمر،ایم ایس ہولی فیملی ہسپتال ڈاکٹر شازیہ زیب و دیگر فیکلٹی ممبران سمیت طلبا ء طالبات نے شرکت کی، شرکاء واک نے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیا،بعدازاںصوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کا دورہ کرکے صفائی ستھرائی ودیگرطبی سہولیات کا جائزہ  لیااور طبی سہولیات اور صفائی ستھرائی کے انتظامات پر اظہار اطمینان کیا،صوبائی وزیر صحت نے نیاپاکستان قومی صحت کارڈ کاؤنٹرکادورہ بھی کیااور انتظامات کا جائزہ لیا،وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرعمراور ایم ایس ڈاکٹر شازیہ زیب نے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکومریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کی تفصیلات سے آگاہ کیا،صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا کہ آج سب مقبوضہ کشمیرکی عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں،5فروری کا دن ہمیں مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کے مظالم کی دردناک یاددلاتاہے،۔

مزیدخبریں