روجھان (خبرنگار، کورٹ رپورٹر )پسند کی شادی ، پنچائت لگاکر دولہا سے 9لاکھ چٹی وصول ، دلہن کالی قرار، نکاح پر نکاح تفصیل کے مطابق روجھان کے کچہ سبزانی میں جہاں امجد نامی نوجوان نے شاہنواز گوپانگ کی بیٹی طاہرہ سے پسند کی شادی کی جس کو طاہرہ کے والد شاہنواز نے قبول نہیں کیا اور غلام اکبر کونسلر فضل گوپانگ نوازن گوپانگ حاجی محمد بخش گوپانگ اور دیگر علاقے بااثر اور طاقتور افراد پر مشتمل مقامی وڈیروں کی پنچائت بلالی پنچائت نے فیصلہ سناتے ہوئے پسند کی شادی کرنے پر لڑکے امجد اور اسکے والدین پر نو لاکھ روپے چٹی رکھ دی اور طاہرہ بھی واپس والدین کو دینے کے لیے دباو ڈالا اور فیصلہ نہ ماننے پر لڑکے امجد کو کالا قرار دے کر قتل کرنے کی دھمکیاں دی۔امجد اور اسکے رشتہ داروں نے اپنے مال مویشی زمینیں فروخت کرکے پنچائت کا فصیلہ تسلیم کرتے ہوئے نو لاکھ روپے چٹی کی رقم لڑکی کے والدین کے حوالے کردی اور دلہن طاہرہ بھی اسکے والدین کے ہمراہ روانہ کردی لڑکی کے والد شاہنواز نے گھر جاکر اپنی بیٹی کو کالی قرار دے کر ریاض گوپانگ کو فروخت کردی اور شرعی نکاح کا ڈارمہ رچا لیا اور لڑکی طاہرہ اسکے ساتھ روانہ کردی لڑکی موقع پا کر شوہر امجد کے پاس پہنچ گئی اس دوران پنچائت اور لڑکی کے والدین نے لڑکی دوبارہ لوٹانے کے لیے دباو ڈالا مگر لڑکی حقیقی شوہر کے پاس رہنے پر باضد رہی اس دوران لڑکی کا پہلا شوہر امجد کو قتل کی دھمکیاں دی گئی جس نے اپنی جان بچانے کے لیے کراچی روپوش ہوگیا اور لڑکی کے دوسرے شوہر ریاض نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ لڑکے والوں کے گھر پر حملہ کردیا اور طاہرہ کو اٹھانے کی کوشش کی اور حاملہ ہونے کے باوجود اسے صحن میں گھسیٹے رہے۔ اس دوران ون فائیو کی کال پر مقامی پولیس موقع پر پہنچی اور ریاض گوپانگ کو موقع پر گرفتار کرلیا جبکہ چار افراد موقع سے فرار ہوگئے طاہرہ کا کہنا ہے اب تو یہ دھمکیاں دی جارہی ہیں گھر پر حملے کی روپورٹ میں تم لوگوں جھوٹا قرار دے تم لوگوں کو جیل بیھج دینگے دوسری طرف اہل علاقہ نے پنچائت کے غلط فیصلہ کیزریعیپسند کی شادی کرنے والی طاہرہ کا غیر قانونی طریقے سے نکاح پر نکاح کرنے اور زبرستی اغواء کرنے کی کوشیش پر شدید احتجاج کیا ۔