مقبوضہ کشمیر میں بربریت کی تاریک رات جلد ختم ہو گی : ملِک عبدالقیوم 

Feb 06, 2022


مٹھیال( نامہ نگار )امت مسلمہ جان چکی ہے کہ بین الاقوامی ادارہ اقوام متحدہ کا دوہرا معیار ہے عسائیت اور اپنے ہم خیال ممالک کے لئے الگ اور مسلمانوں کیلیے الگ موقف اپنایا جاتا رہا پاکستانی قوم میں اپنے کشمیریوں سے ہمدردی و تعاون کا جزبہ موجود ہے جو اپنے کشمیری بھائیوں کے حقوق و مفادات کیلیے ہر طرح کی قربانیاں دینے کیلیے تیار ہے ، ظلم و بربریت کی اندھیری راتیں کشمیریوں پر سے جلد ختم ہونیوالی ہیں ان خیالات کا اظہار معروف بین الاقوامی مدبردفاعی تجزیہ نگار لیفٹیننٹ جنرل(ر) ملِک عبدالقیوم خان نے گذشتہ روز احساس ویلفیئر ٹرسٹ پنڈسلطانی کے زیراہتمام حافظ مقصود احمد حقانی کی زیر سرپرستی علامہ غلام حیدر کی زیر صدارت حافظ مہر خان چشتی کی زیر نگرانی سالانہ یکجہتی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر آصف علی خان ملِک,پیرسید سعادت علی شاہ,ملِک شیر خان صدریال, سابق چیئرمین یوسی کھنڈہ ملِک غلام حسین چھجی مار,محمد ضمیر خان ایڈووکیٹ,عبدالمالک خان,ڈپٹی ڈی ای او جنڈعبدالخالق,منوراقبال خان تھٹہ,منظور حسین, تنویرسجاد,نوید اقبال,نوید نواز,صدر جنڈ بار چوہدری سفیر احمد فرخ ایڈوکیٹ,ملِک شہریار جاوید ایڈووکیٹ, شیخ محمد علی ایڈووکیٹ,ملِک انصر نذیر اعوان ایڈووکیٹ, ملِک محبوب احمد اعوان ایڈووکیٹ و دیگر نے شرکت کی ۔

مزیدخبریں