لاہور(سٹی رپورٹر)پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کی عمارت کی تزئین و آرائش ایک کڑور روپے کی لاگت سے مکمل کی جائے گی جس کی بورڈ آف مینجمنٹ نے منظور ی دیدی ہے۔ تمام کام محکمہ مواصلات و تعمیرات پنجاب سر انجام دے گا تاکہ تمام پروسز شفاف طریقے سے مکمل ہو سکے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پی آئی این ایس (پنز)پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے بتایا کہ عمارت کی اندرونی رینوویشن سے ہیڈ انجری، برین ٹیومر اور اعصابی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو بہتر اور صاف ستھرا ماحول میسر آئے گا۔ ایم ایس ڈاکٹر خالد بن اسلم، ڈائریکٹر فنانس عارف محمود و دیگر موجود تھے۔ پروفیسر خالد محمود کا کہنا ہے کہ بورڈ آف مینجمنٹ نے مریضوں کے جدید طریقہ علاج کے انتظامات کا جائزہ لیا اور ان پر اظہار اطمئنان کیا۔ انہوں نے بی او ایم، پی آئی این ایس کے ممبران کو بریفنگ دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ انسٹیٹیوٹ میں مریضوں کو عالمی معیار کی طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں اور اس سلسلے میں میکنزم مرتب کیا گیا ہے،جس سے علاج معالجے کا معیار مزید بلند ہو گا اور انتظامیہ پنز میں آنے والے تمام مریضوں کو بلا امتیاز علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کریگی۔
پی آئی این ایس عمارت کی تزئین و آرائش‘ ایک کڑور روپے کی منظوری
Feb 06, 2022