فیروزوالہ( نامہ نگار) چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی میاں شفقت حبیب نے گورنمنٹ ہائی سکول ملیاں کلاں کے 2 ٹیچرز جمیل احمد اور شہزاد احمد کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق سی ای او ایجوکیشن نے مذکورہ سکول کا اچانک معائنہ کیا تو دونوں ٹیچر طلبہ کی روڈ سیفٹی کی ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے گئے تھے۔