اقوام متحدہ کشمیرکی سابقہ حیثیت کوبحال کرائے: زکریا شاہین

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)سیاسی وتاجر رہنما محمدزکریا شاہین نے کہا ہے کہ موجودہ قیادت کو چاہیے کہ وہ عالمی دنیا کا ضمیر جگانے کیلئے خارجہ پالیسی کو زیادہ سے زیادہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو خراب کرنے کیلئے آئین میں ترامیم کی۔ اقوام متحدہ کشمیرکی سابقہ حیثیت کوبحال کرائے۔ کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے کیلئے ایک سال سے زیادہ عرصہ گزرچکا ہے کہ فوجی محاصرہ کیا ہوا ہے یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منا نے کا مقصد یہ ہے کہ کشمیر کی وادی جنت نظیرمیں ہندوستانی افواج کے بھیانک اور انسانیت سوز مظالم کی طرف اقوام عالم کی توجہ مبذول کروائی جائے۔ اور اقوام عالم کو یہ یاد دلایا جائے کہ وہ ہندوستان پر دبائو ڈالیں کہ کشمیر کا مسئلہ UNOکی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار یہاںصحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن