کشمیریوں کے حق خودداریت کیلئے ہر قربانی دیں گے:، محمد سلیم بھٹی

بہاول پور( نا مہ نگار)جنوبی ایشیاء کا امن ،مسئلہ کشمیر سے وابستہ ہے،کشمیریوں کے حق خودداریت کے لئے ہر قربانی دیں گے، محمد سلیم بھٹی ڈپٹی سیکریٹری انفارمیشن پا کستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب یوم کشمیر پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہرفورم پر کشمیریوں کیلئے جدوجہد کی ،آزادی کے لئے کشمیری عوام کی قربانیاں اور جدوجہد بے مثال ہے۔کشمیری عوام کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سلیم بھٹی نے کہا کہ پچھلے 31 مہینوں سے وادی کشمیر میں بلا تعطل کرفیو نافذ ہے،ہر طرح کا مواصلاتی رابطہ منقطع ہے، لیکن کشمیری عوام نے جس عظیم صبر اور حوصلے کے ساتھ بھارتی فوجی آمریت کو شکست دی ہے ۔ اہ ناقابل مثال ہے،انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو کشمیر کا پر امن حل فوری طور پر کرنا ہوگا، وگرنہ خطہ سمیت عالمی امن بھی دائو پر لگ سکتا ہے،بھارت اور پاکستان اہم ایٹمی قوتیں ہیں،کشمیر کی کشیدگی کی وجہ سے دونوں ملکوں میں اسلحہ کی دوڑ لگی ہوئی ہے،دونوں ملکوں کے وسائل عوام کی ترقی،خوشحالی اور بہتری کی بجائے ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لئے صرف اور صرف جدید اسلحہ کی خریداری پر خرچ ہورہے ہیں ،اسلحہ کی اس دوڑ میں چند اسلحہ ساز کمپنیوں کے سوا عوام کا کوئی فائدہ نہیں،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی فوری طور پر تمام کشمیری سیاسی قیدیوں کی رہائی اور کرفیو کے اٹھانے کا مطالبہ کرتی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن