میانوالی(نمائندہ نوائے وقت ) ممبر پنجاب اسمبلی عبدالرحمن المعروف ببلی خان اور اسسٹنٹ کمشنر محمد جعفرچوہدری عیسیٰ خیل کی قیادت میں ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں عیسیٰ خیل شہر سے تعلق رکھنے والے تما م شعبہ ہا ئے زندگی کے نمائندہ افراد نے کثیر تعدا د میں شرکت کی ۔اس موقع پر ممبر پنجاب اسمبلی عبدالرحمن المعروف ببلی خان نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کر تے ہو ئے ہو ئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غا ضبانہ قبضے اور مظالم پر نا صرف دنیا کوجھنجھوڑ ا ہے بلکہ ببانگ دہل مغربی ممالک کے دوغلا پن پر تنقید کر تے ہو ئے اقوام عالم سے کشمیر یوں کوحق خوداداریت دلا نے کا مطالبہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان مظلو م کشمیریوں کے سفیر ہیں اور تواتر سے مسئلہ کشمیر کو دنیا کے ہر فورم پراجاگر کر رہے ہیں ۔جس پر ہم وزیر اعظم پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔عبدالرحمن ببلی خان نے کہا کہ ہم نہتے کشمیر یوں پر بھارتی مظالم کی پُر زور مذمت کر تے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس خطے میں امن کے قیا م کیلئے کشمیریوں کو ان کا حق دلوایا جا ئے ۔اس پراسسٹنٹ کمشنر چوہدری محمد جعفر نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ پاکستانیوں کے دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ہم نے اول روز سے ہر سطح پر کشمیری بھائیوں کی اخلا قی ، سفارتی اور سیاسی معاونت کی ہے اور تادم مر گ کشمیری بھائیوں سے بُنت اورجڑت کایہ رشتہ استوار رکھیںگے۔