’’بھارت کے جارحانہ تسلط سے کشمیریوں کو نجات دلانے کے لیے عملی جدوجہد کی ضرورت‘‘

کراچی (نیوز رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر وحدت ہاوس انچولی میں کارکنان و زمہ داران سے آن لائن خطاب میں کہا ہے کہ خون کے آخری قطرے تک کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھیں گے۔مظلومین کی حمایت اور ظالموں کی مخالفت ہماری زندگی کا مقصد اور ہماری جماعت کے منشور کا حصہ ہے۔بھارت کے جارحانہ تسلط سے کشمیریوں کو نجات دلانے کے لیے امت مسلمہ کو عملی کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔امت مسلمہ کو کمزور کرنے کا سب سے بڑا سبب وہ مسلم ممالک ہیں جو اپنے معاشی نفع نقصان کے چکر میں حق کو حق اور باطل کو باطل کہنے کا حوصلہ کھو چکے ہیں۔ بھارت کی قابض افواج گزشتہ چوہتر سالوں سے کشمیری مسلمانوں کو ظلم و ستم کا نشانہ بنا رہی ہیں۔فوج کے خفیہ عقوبت خانوں میں تشدد کے ذریعے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دینا،آئے روز خواتین کی عصمت دری کے واقعات،بزرگوں اور بچوں کے ساتھ ظلم و زیادتی معمول کا حصہ بن چکے ہیں ان سارے واقعات میں بھارت کے ریاستی ادارے ملوث ہیں۔ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت ان نام نہاد انسانی حقوق کے عالمی علمبرداروں کی نظروں سے کیوں اوجھل ہے جو جانوروں کی نسل معدوم ہونے پر بھی چیخ چیخ کر ہلکان ہو رہے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ اس حقیقت کو ذہن نشیں کر لے کہ عالمی استکباری طاقتیں امت مسلمہ کے حقوق کی کبھی ضامن نہیں ہو سکتیں۔یہود و نصاری کی دوستی صرف اپنے مفادات سے ہے۔مسلم امہ خود کو تمام مغالطوں سے آزاد کر کے اپنے وقار اور بقا کے لیے اگر یکجا نہ ہوئی تو رفتہ رفتہ ذلت و تباہی کے آخری دھانے پر پہنچ جائے گی۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر محض زمینی تنازع نہیں بلکہ نسلوں کی بقا کا مسئلہ ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا شکار ہوتے ہوتے تین نسلیں گزر چکی ہیں۔بھارتی حکومت کی اس درندگی کا خاتمہ اب ناگزیر ہے۔کشمیر کی آزادی کے لیے ہمیں عالمی قوتوں کی طرف دیکھنے کی بجائے خود عملی کردار ادا کرنا ہو گا۔
ناصر عباس جعفری 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...