حکمرانوں نے کشمیر کاز کو بڑا نقصان پہنچایا‘ ہمیشہ اس پر سیاست کی‘ خلیل ستی

Feb 06, 2022

کراچی(نیوز رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما سابق مرکزی جنرل سیکرٹری ایم ایس ایف خلیل ستی نے کہا ہے کہ ہمارے حکمرانوں نے کشمیر کاز کو بڑا نقصان پہنچایا۔ ہمیشہ کشمیر پر سیاست کی75 برس گذرگئے کسی نے عملاً کشمیر کی آزادی کی جدوجہد نہیںکی۔ نہتے کشمیری از خود بھارتی مظالم کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔شہدائے کشمیر کا لہو ضرور رنگ لائے گا۔ انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام آزاد فضائوں میں سانس لیکر آزادی کا جشن منائینگے‘ انہوں نے کہا کہ سال میں ایک دن کشمیر ڈے منانے سے کشمیر کو آزادی نہیں ملے گی اس کے لئے ہر دن کشمیر ڈے منانا ہوگا۔پوری قوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

مزیدخبریں