کراچی(نیوز رپورٹر) امیر جماعتِ غرباء اہلحدیث پاکستان و رئیس جامعہ ستاریہ الاسلامیہ گلشنِ اقبال کراچی مولانا حافظ عبدالرحمٰن سلفی نے کراچی تا خیبر جماعت کے تحت کے چلنے والی 500 سے زائد مساجد و مدارس کے ائمہ کرام ، طلباء اور پاکستانی عوام کو اپنے ویڈیو لنک خطاب اور بالمشافہ گفتگو کرتے ہوئے جماعت کے میڈیا ترجمان عبدالرحمٰن عابد راجپوت اور دیگر ذمہ داران کو بتایا کہ کشمیریوں کی حقِ خودرادیت کو حاصل کرنے کے لیئے انہیں دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی انہوں نے کہا کہ 26 جنوری2022 کو دنیا بھر کے کشمیریوں نے بھارتی یومِ جمہوریہ کو یومِ سیاہ کے طور پر منایا اس لیئے کہ کشمیر کی بے نظیر سرسبز و شاداب زمین پر علاقائی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے ہمیں سب سے پہلے تنہائی کو کوسوں دور کرنا ہوگا۔ مولانا سلفی نے کہا کہ15,473 نوجوانوں کی گرفتاری، 12121 خواتین کی عصمت دری،1989 سے 2022 تک 103139 انفرادی اور اجتماعی شہادتیں، 108189 مائوں سے بچھڑنے والے یتیم بچوں کی آہو بکا کی جیتی جاگتی تصویریں اقوامِ عالم اور اقوامِ متحدہ کو باآوازِ بلند پکار رہی ہیں کہ آئیے اور کشمیریوں کے حقِ خدارادیت کو دلوائیے انہوں نے کہا کہ عالمی اور ملکی سطح پر کشمیریوں سے صرف اظہارِ یکجہتی نہیں بلکہ لبِ کشمیر پر امنڈنے والی سلگنے والی مچلتی ہوئی بے شمار کہانیوں کوکہانی نہیں بلکہ عملی طور پر لاکھوں کشمیری عوام کو ان کے مسائل حل کرواکر انہیں سرپرائزدیا جائے اور ان کے اندرونی وبیرونی مسائل کے حل کے بعد ہی کشمیری عوام کو سکون کا سانس ملنے کا عندیہ دیا جاسکتا ہے۔
عبدالرحمٰن سلفی
کشمیری عوام کے ساتھ ،تنہا نہیں چھوڑینگے،مولاناعبدالرحمٰن سلفی
Feb 06, 2022