قاید عوام نے پیپلز پارٹی کی بنیادی مسئلہ کشمیر پر رکھی سردار نزاکت

Feb 06, 2022

کراچی (نیوز رپورٹر)بلاول ہائوس میڈیا سیل کے رکن سردار نزاکت نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی میں زیادہ دیر نہیں،مظلوم کشمیری ہماری روح اور ہمارے دل میں بستے ہیں۔ یوم یکجہتی کشمیر پر سردار نزاکت نے کہا کہ کشمیر کی ہندوستانی تسلط سے آزادی پیپلز پارٹی کے منشور کا حصہ ہے۔ ذوالفقارعلی بھٹو اور بینظیر بھٹو نے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند کی۔ کشمیر کے عوام کی آزادی ان کا بنیادی اور جمہوری حق ہے۔اقوام متحدہ کا یہ اخلاقی فرض ہے کہ اپنے چارٹر پر عمل کرواکر کشمیر ی عوام کو آزادی کا بنیادی حق دلوائے۔ عالمی منصف اور عالمی میڈیا کشمیر کے عوام پر ہونے والے انسانیت سوز مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے کی اخلاقی ذمہ داری پوری کریں۔ پی پی پی کشمیر کی آزادی تک بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کو دکھاتی اورعالمی ضمیر کو جھنجوڑتے رہے گی۔بلاول ہاوس میڈیا سیل کے رکن سردار نزاکت نے کہا ہے کہ یومِ یکجہتی کشمیر منانے کا فیصلہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی حکومت نے کیا تھا،شہید بھٹو نے ہر عالمی فورم پر کشمیر کا مقدمہ لڑا،قائدِ عوام نے پیپلز پارٹی کی بنیاد ہی مسئلہ کشمیر پر رکھی تھی،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج اپنے نانا اور والدہ کا عظیم کشمیر مشن لئے  کشمیریوں پر مودی کے مظالم کے خلاف حق کی آواز کو عالمی پلیٹ فارمز پر اٹھا رہے ہیں،کشمیریوں کی سات دہائیوں سے جاری جدوجہد کو بھارت دبانے میں ہمیشہ ناکام ہوا،مسئلہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کے قراردادوں کی روشنی میں استصواب رائے ہے،عالمی برادری کشمیر کے تصفیہ طلب معاملے پر اپنی ذمہ داری سے مزید صرفِ نظر کی متحمل نہیں ہو سکتی،پاکستان کا ہر شہر، گلی اور گاوں آج یک آواز ہیں کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں و بہنوں کے ساتھ ہیں،پاکستانی قوم کا دوٹوک موقف ہے کہ کشمیر ہمارا شہ رگ اور اٹوٹ حصہ ہے،مسئلہ کشمیر کا حل اسلامی دنیا کے سیاسی عزم اور عالمی ضمیر کے جاگنے سے ہاتھ بھر کی دوری پر ہے۔
سردارنزاکت

مزیدخبریں