بھارتی افواج کالاک ڈان 914دن گزر گئے  بھارتی ہٹ دھرمی ختم نہیںہوئی ،رانا عزیز الحسن

کراچی (نیوز رپورٹر) کراچی پریس کلب کے سامنے آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس سندھ سرکل کے تحت یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پریس کلب کے سامنے بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ قبضے کے خلاف مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر مسلم کانفرنس سندھ سرکل کراچی کے جنرل سیکریٹری رانا عزیز الحسن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے لاک ڈاؤن 914دن گزر گئے بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی ختم نہیں عالمی امن کے ٹھیکیدار کے لئے شرم کا مقام ہے پوری دنیا کہیں بھی غیر مسلموں کے مسائل ہوں تو پوری دنیا کا ضمیر جاگ جاتا ہے جب کشمیر اور فلسطین کی بات ہو تو ان سانپ سونگھ جاتا ہے ہمارے حکمران اپنی خارجہ پالیسی پر نظر ڈالیں ،ایک ایسی پالیسی بنائیں جو پاکستانی اور کشمیری عوام کے خواہشات کی عکاس ہو ۔اور یہ پالیسی ملکی مفاد میں ہو ۔آج یوم کشمیر کے دن مجھے بہت افسوس ہے ملک کے سب سے بڑے شہر جو کہ تین کروڑکی آبادی سے بھی زیادہ ہے جس طرح کئی سالوں سے یوم یکجہتی کشمیر کا دن منایا جاتا تھا وہ جوش وخروش آج نہیں ہے جوکہ انتہائی افسوس کا باعث ہے کیا کشمیر کے موقف پر پاکستانیوں کے جذبات سرد ہو گئے ہیں کیا ہم بھول گئے قائد کا فرمان کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے اس موقع پر جنرل سیکریٹری کشمیر لبریشن نذیر بٹ نے بھی اظہار خیال کیا ۔
 914دن گزر گئے 

ای پیپر دی نیشن