کراچی(نیوز ڈیسک)5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منایاجاتاہے اس موقع پر دنیا بھر میں جہاں جہاں کشمیری اور پاکستانی آباد ہیں وہاں وہ اپنے کشمیریوں بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دیکھتے ہوئے یہ بات کہی جاسکتی ہے کہ کشمیر بہت جلد آزاد ہوگا ۔کشمیریوں کو بھارتی تسلط اور ظالم بھارتی فوج سے نجات دلانے کیلئے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرناچاہیے۔ اس موقع پر ہم پاکستان کے آصف رفیق اور پاکستان نیشنل فرنٹ(پی این ایف) کے رہنما انصب رضافاطمی نے کہا کہ برسوں سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں موجود قرارداد ( استصواب رائے ) پر عملدرآمد کرانا اقوام متحدہ کی ذمے داری ہے اس قرارداد پر عملدرآمد نہ ہونے سے ظاہر ہوتاہے کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کو حل نہیں کراناچاہتی اگر یہ مسئلہ حل نہ ہوا تو دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان کسی بھی وقت ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ کشمیرسے متعلق سلامتی کونسل میں موجود قرارداد پر فی الفور عمل درآمد کرکے اس مسئلے کو حل کیاجائے۔اب تک بھارتی فوج کے ہاتھوںایک لاکھ کشمیری نوجوان شہید ہوچکے ہیں ہزاروں لاپتہ ہیں بھارتی عزائم خطے کیلئے خطرناک ثابت ہونگے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بھارت نے کوئی مہم جوئی کرنے کی کوشش کی تو اس کا سخت جواب دیاجائے گا۔ پاکستان نیشنل فرنٹ(پی این ایف) کے تحت نکالی گئی ریلی صدر سے شروع ہوکر مزار قائد اعظم پر اختتام پذیر ہوئی اس موقع پر شرکا ریلی نے کشمیریوں کی حمایت میں نعرے بازی کی ۔
نصب رضا فاطمی