لانگ مارچ سے کوئی تبدیلی نہیں آسکتی‘ سلیم مانڈوی والا

Feb 06, 2022

نواب شاہ(نامہ نگار) سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ ہماری حکومت میں بھی مہنگائی تھی ہم نے  احسن طریقے سے مہنگائی کو مینیج کیا تھا ،انہوں نے کہا کہ نیب وہ ادارہ ہے جو پاکستان کو تباہ کررہا ہے نیب کے چیئرمین اکثر کہتے ہیں کہ جن لوگوں کو ہم ہاتھ لگاتے ہیں وہ لوگ چیختے ہیں،چیئرمین نیب 815بلین کی وصول کردہ رقم کا حساب دیں ،نیب کی وجہ سے کئی لوگ خودکشیاں کررہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ عمران سیاسی لوگوں کیلئے خطرناک نہیںہے،صدارتی نظام ضیاء الحق اور پرویز مشرف کے دور کے لوگوں کی خواہش ہے  صدارتی نظام اسی صورت میں آسکتا ہے جب آئین میں ترمیم ہو اور تمام سیاسی جماعتیں اس پر متفق ہوں ،انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ سے کوئی تبدیلی نہیں آتی 3ماہ تک لوگ کنٹینرپر بیٹھے رہے لیکن تبدیلی نہیں آئی،یہ سب طریقہ کار ہوتا ہے سیاست کا ۔ آپ نے احتجاج کرتے رہنا ہے اگر زیادتیاں ہورہی ہوں۔

مزیدخبریں