شمالی علاقہ جات کی خوبصورتی کیساتھ نئی کلیکشن’شہرِ یار‘متعارف

  کراچی (کلچر رپورٹر) معروف فیشن ڈیزائنر نے سال کی سب سے بڑی کلیکشن متعارف کرانے کیلئے تیار ہیں۔ جس کا عنوان ’شہرِ یار‘ہے۔ بطور پاکستان کے بہترین ڈیزائنرعاصم جوفا جو سماجی طور پر کئی ذمہ دار منصوبوں میں مسلسل مصروف رہنے کیلئے مشہور ہیں، نے نہ صرف شاندار خوبصورت اوردلکش مناظر کاانتخاب کیا ہے  بلکہ لوگوں کے لئے ملبوسات کی ضرورت کو بھی مدِنظر رکھا ہے۔ اس کلیکشن میں معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی اورمشہورماڈل شہزاد نور بھی نظر آئیں گے۔یہ ایک یادگار تجربہ ہے جو تخلیق کیلئے مہینوں پر محیط ہے، ہر ڈیزائن محبت سے بھرپور اپنے پیچھے ایک داستان اور محنت کی کہانی بیان کرتا ہے جو اس کی تخلیق پر صرف کی گئی ہے۔ اس کی عکس بندی اسکردو کے دلکش مقامات پر کی گئی ہے جس میں قدرتی خوبصورتی کے ساتھ ایک حسین داستان پیش کی گئی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن