کشمیر بزور شمشیر، آزادی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں، علامہ سید عنایت الحق

راولپنڈی(جنرل رپورٹر ) تحریک لبیک پاکستان پنجاب کے امیر علامہ پیر سید عنایت الحق شاہ سلطانپوری نے کہاکہ کشمیرصرف یوم یکجہتی منانے سے نہیںجہاد سے آزاد ہوگا،بانی تحریک لبیک پاکستان علامہ خادم حسین رضوی ہمیں یہ سبق پڑھا کر گئے ہیں کشمیر بزور شمشیر آزاد ہوگا ہماری بقاء وطن عزیز پاکستان کی بقاء دین اسلام سے وابستگی کے ساتھ ہے کشمیر کی آزادی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں عالمی ادارو ں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرائی جائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے لبیک کشمیر و بیت المقدس مارچ کے موقع پر شرکاء  سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے جنت نظیر وادی کو جہنم بنا رکھا ہے جو عالمی انصاف کے اداروں اور سیکورٹی کونسل کیلئے لمحہ فکریہ ہے ، تحریک لبیک پاکستان شمالی پنجاب کے رہنما حاجی چوہدری محمد طاہر محمد عثمان مرزا راولپنڈی ڈویژن کے نائب امیر  جی ایم شہزاد  سیکریٹری اطلاعات فدا حسین ہاشمی  حمزہ مدنی ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔

ای پیپر دی نیشن