مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی افسوس ناک ، ارشد مجید ملک 

Feb 06, 2022

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ارشد مجید ملک او ر سیکرٹری جنرل ملک مبشر رفاق نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں نافذ غیرقانونی اور غیر انسانی کرفیو پر اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی افسوس ناک ہے ،بھارتی فوج مختلف کالے قوانین کے تحت آئے دن مظلوم کشمیریوں کو جبر کانشانہ بنا رہی ہے، راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ارشد مجید ملک نے کہا کہ،اقوام متحدہ پرزوردیا گیا تھا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی ریاستی دہشت گردی بند کرانے اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے کیلئے بھار ت پر دباؤ بڑھائے ۔

مزیدخبریں