کراچی (رپورٹ اطہر جاوید صوفی )فلمی صنعت کی نامور اداکارہ لیلیٰ نے کہا ہے کہ اب تو ہمارے معاشرے میں لوگ دوسروں کوخوش بھی نہیں دیکھ سکتے اوریہ المیہ ہے،ہمارے ہاں کچھ لوگ دوسروں کے معاملات میں مداخلت کرنے کو ثواب کا کام سمجھتے ہیں۔ وہ اور میرا اداکار معمر رانا کے گھر ان کی صاحبزادی کی منگنی کی مبارکباد دینے آئے تھے نوائے وقت سے گفتگو میںلیلیٰ نے کہا حاسدین نے میرے اور میرا کے مابین غلط فیہمی پیدا کردی تھی مگر سازش جلد بے نقاب ہو گئے اور اب ہم اچھے دوست ہیںلیلیٰ نے کہا کہ کہ زندگی خداکادیا ہواحسین تحفہ ہے اسے بھرپور طریقے سے بسرکرناچاہیے لیکن ہمارے اردگردایسے لوگ بھی ہیں جنہیں دوسروں کی خوشیاں ہضم نہیں ہوتیں،ایسے تنگ دل لوگوں کے لئے صرف ہدایت کی دعا ہی کی جا سکتی ہے۔اداکارہ میرا نے نے کہاکہ اخلاقی طو رپر کسی کو بھی دوسروں کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے کیونکہ مہذب معاشرے میں اس عمل کو ہرگزاچھا نہیں سمجھا جاتا۔ میرا نے کہا کہ شوبزکی مصروفیات جاری ہیں اورجلد میں ایک نئے پراجیکٹ کا اعلان کرونگی۔
کچھ لوگ دوسر وں کے معاملات میں مداخلت کرنے کو ثواب کا کام سمجھتے ہیں‘لیلیٰ
Feb 06, 2022