ملتان(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عثمان خان بابر کی رہائش گاہ پر کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے شمعیں روشن کی گئی۔ اس موقع پر شیخ طارق رشید ،ملک آصف رفیق رجوانہ اور عثمان خان بابر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر پاکستانی کا دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ کشمیری بہنوں بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پوری قوم اکھٹی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 5فروری بھارتی وحشیانہ چہرے کو دنیا کے سامنے عیاں کرنے کا دن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی مظالم کے خلاف پوری قوم اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔اس موقع پر رانا سعد نون، رانا ثاقب نون، ملک ناصر کمبوہ سمیت دیگرلیگی کارکنان شریک تھے۔