ملتان(نمائندہ خصوصی )تھانہ نیو ملتان کے رہائشی احمد دین نے اہل علاقہ کے ہمراہ تھانہ نیوملتان کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے بتایا کہ میرے بیٹے کو پولیس نے گرفتار کیاتھا مدعی مقدمہ عاقب سنارا ہے۔ پولیس اسٹیشن کے اندر ہی میرے بیٹے کو مارنے کے لئے پسٹل نکالا پولیس نے پکڑ لیا اور پسٹل بھی برآمد کرلی۔ عاقب سنارا نے تھانہ نیو ملتان میں نامعلوم مقدمہ درج کروایا تھا جس میں اس نے میرے بیٹے کو نامزد کیا تین دن سے پولیس نے بے گناہ حوالات میں بند کررکھا ہے۔تشدد کا نشانہ بھی بنارہی ہے۔ ہمیں انصاف فراہم کیاجائے ۔